حیدرآباد۔ 3جون (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے پہلے نائب وزیر اعلی کی حیثیت سے
ایم ایل سی محمود علی کا انتخاب یقیناًمسلمانوں کے لئے باعث مسرت ہے۔
والد کا نام : پیر محمد
یوم پیدائش : 2.-3.-1953
تعلیمی قابلیت: بی کام
افراد خاندان :دو دختران اور ایک لڑکا
سیاسی کیرئر: ملک پیٹ علاقہ میں مسلم لیڈروں میں سے اہم لیڈر مانے جاتے
ہیں۔ اپنے تعلیم کے دوران انٹر میڈئیٹ سے ہی کئی تحریکات میں حصہ
لیا۔تلنگانہ
راشٹرا سمیتی کی تاسیس کے موقع پر انہوں نے اس پارٹی سے
وابستگی اختیار کر لی۔ اور اس پارٹی کے تاسیسی قائدین میں سے انکا شمار
ہوتا ہے۔ وہ بعد میں شہر کے ٹی آر ایس نائب صدر ‘ٹی آر ایس اسٹیٹ کمیٹی
‘اور 2005میں وہ پارٹی کے سکرٹری کے عہدہ پر فائز رہے۔2009میں انہیں پارٹی
کے مائنارٹی سل کا صدر بنایا گیا۔اور 2009میں وہ ٹی آر ایس پارٹی کے ایم
ایل سی بھی بنے۔اقلیتی مسائل کے حل کے لئے انہیں اب تلنگانہ کا ڈپٹی سی ایم
بنایا گیا۔